پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا: حماد اظہر

 پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا: حماد اظہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہےکہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔

ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ رجیم چینج کے بعد سے افراط زر کی شرح 3 گنا بڑھ چکی ہے,  پاکستانی کرنسی 14 ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں 100 روپے سے زیادہ نیچے گری، پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جب سے ہم نے حکومت چھوڑی ہے قرض لینے کی شرح دُگنی ہوگئی ہے۔