شمالی کوریا کا پہلا فوجی جاسوس سٹیلائٹ لانچ کرنے کا تجربہ ناکام

شمالی کوریا کا پہلا فوجی جاسوس سٹیلائٹ لانچ کرنے کا تجربہ ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: شمالی کوریا کا جاسوس سٹیلائٹ  سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

جنوبی کوریا کے فوجی حکام کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے پہلا فوجی جاسوس سٹیلائٹ لانچ کرنے کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے۔ سٹیلائٹ لانچ کے فوری بعد سمندر میں گر کرتباہ ہوگیا جس کا کچھ ملبہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

شمالی کوریا کا جاسوس سٹیلائٹ لانچ کرنے کا یہ چھٹا تجربہ تھا جبکہ پہلا تجربہ 2016 میں کیا گیا تھا۔ شمالی کوریا کے سٹیلائٹ تجربے کے وقت جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئیول میں سائرن بجائے گئے جبکہ جاپان میں وارننگ جاری کی گئی تھی