(ویب ڈیسک)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں ذی القعدہ کا چاند نظر آنےکا اعلان کردیا۔ ملک میں عیدالاضحیٰ 10 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔
وزارت مذہبی امور نے ذی القعدہ کا چاند نظر آنےکا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔وزارت مذہبی امورکے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ذی القعدہ کا چاند نظر آنےکا اعلان کیا گیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق یکم ذی القعدہ 1443ہجری بدھ یکم جون کو ہوگی۔
ذی القعدہ کا چاند نظر آ گیا، یکم ذی القعدہ 1443 ہجری کل یکم جون بروز بدھ کو ہو گی، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی اجلاس میں اعلان، وزارت مذہبی امور سے نوٹیفکیشن جاری https://t.co/mGuMBa3khR pic.twitter.com/plW4cJGqhQ
— Central Ruet-e-Hilal Committee Pakistan (@CentralHilal) May 31, 2022
یکم ذی القعدہ 1443ہجری بدھ یکم جون کو ہونے پر ملک میں عیدالاضحیٰ 10 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔ امارات میں عید الاضحیٰ 9 جولائی کو ہونے کا امکان ہے جو ہفتے کا دن بنتا ہے۔ امارات میں عید سے پہلے عرفہ کے دن کی بھی چھٹی ہوتی ہے اس لئے 9 سے 12 ذی الحج کی چھٹیاں ہوں گی۔