سٹی42:محکمہ ہائر ایجوکیشن صوبہ بھر کے کالجز میں 2 ماہ کے لئے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا،بی ایس چار سالہ ڈگری پروگرام کی کلاسز اور امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی چھٹیاں ہوں گی۔فیصلے کا اطلاق نجی و سرکاری دونوں کالجز پر ہوگا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق بی ایس اونرز چار سالہ ڈگری پروگرام کی کلاسز جاری رہیں گے اور اس پروگرام کے تمام امتحانات بھی شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔