ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف گلوکارہ نے نصرت فتح علی خان کا گانا گا کر سب کو حیران کر دیا،ویڈیو وائرل

Coke studieo singer,Dholna,Nusrat feteh ali khan
کیپشن: Shae gill singer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کوک سٹوڈیو سیزن 14 کے گانے ’پسوڑی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ شے گِل نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار نصرت فتح علی خان کا گانا گا کر سب کو حیران کر دیا ۔

سوشل میڈیا پر دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ شے گل  اپنی منفرد آواز میں شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کا مقبول ترین گانا ’تیرے بن نہیں لگتا دل میرا ڈھولنا‘ گا رہی ہیں۔

شے گل کا تعلق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ہے، انہوں نے ہاسٹل میں دوستوں کے ساتھ  رہنے کے دوران مذاق میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا۔

شے گِل نے رواں سال 7 فروری کو اپنا کوک اسٹوڈیو کا پہلا گانا ’پسوڑی‘ ریلیز ہونے پر بتایا تھا کہ انہوں نے صرف مذاق میں دوستوں کے ساتھ ہاسٹل میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا مگر اب وہ پروفیشنل گلوکارہ کے طور پر ابھری ہیں۔

انہوں نے اپنا حقیقی نام ابھی تک نہیں بتایا اور اس حوالے سے کہنا ہےکہ جیسے ہی انہوں نے گلوکاری کا آغاز کیا تو دوستوں نے انہیں شے گِل کہنا شروع کیا اور انہوں نے یہی نام استعمال کیا۔