ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاچا کرکٹ سے متعلق پریشان کن خبر

چاچا کرکٹ سے متعلق پریشان کن خبر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) چاچا کرکٹ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، انہیں فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق چاچا کرکٹ ریاست ورجینیا میں کرکٹ میچ کے دوران سخت گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے، میچ انتظامیہ نے فوری ہسپتال پہنچا دیا جہاں ان کا طبی معائنہ ہوا جس میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

 ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے چاچا کرکٹ کے طبی ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

 دوسری جانب ملک بھر میں عالمی وباء کورونا کے وار پھر تیز، 24 گھنٹوں میں مزید 54 افراد متاثر ہو گئے۔ این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 12 ہزار 232 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں مزید 54 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.44 فیصد ہوگئی ہے۔

  رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، جبکہ عالمی وباء سے متاثر 83 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔