(ویب ڈیسک)سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر، ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ صرافہ بازار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 37 ہزار300 روپے کا ہو گیاجبکہ 10 گرام سونے کے کی قیمت میں 685 روپے کمی ہوئی 10 گرام سونا 1 لاکھ 17 ہزار713 روپے ہو کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 6 ڈالرکمی دیکھی گئی جس سے سونے کی نئی قیمت 1849 ڈالر فی اونس ہو گئی۔