(جنید ریاض)خصوصی تعلیمی اداروں میں چھٹیاں، محکمہ سپیشل ایجوکیشن نے خصوصی تعلیمی اداروں کو موسم گرما کی چھٹیاں دے دیں۔
خصوصی تعلیمی اداروں کے طالب علموں کو موسم گرما کی چھٹیاں مل گئیں، محکمہ سپیشل ایجوکیشن نے تمام خصوصی تعلیمی اداروں کو چھٹیاں دے دی ہیں، اطلاع کے مطابق محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی جانب سے یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات دی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تمام خصوصی تعلیمی ادارے یکم اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔
واضح رہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا، نوٹی فکیشن کے مطابق یکم جون سے 31 جولائی تک سکول بند رہیں گے۔
نجی اور سرکاری سکولوں کو27 مئی سے اوقات کار دن گیارہ بجے تک کرنے کی ہدایت کی گئی، تعلیمی اداروں کے سربراہ ہوم ورک اور کتب فراہم کرنے کے ذمہ دار بھی ہوں گے۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یکم اگست سے سکولز کھلیں گے اور نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی یکم اگست 2022 سے ہی ہوگا۔