(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء وسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کہتےہیں پاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کا کوئی رابطہ نہیں ہے ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنماء وسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارٹی کا تحریک انصاف سے کوئی رابطہ نہیں ہے، ایاز صادق نے جس رابطے کا ذکر کیا تھا وہ لانگ مارچ والے دن کا تھا،اس دن کی ملاقاتوں کا مقصد تصادم سے بچنے جا راستہ تلاش کرنا تھا۔
ان بیک چینل رابطوں بارے تمام اتحادی قیادت آگاہ تھی،ان بیک چینل رابطوں کے مقصد میں کامیابی نہیں ہوئی تھی،سیاست میں مذاکرات ہونے چاہیے رابطے ہونے چاہیے،مگر تحریک انصاف کے لوگ ضدی ہیں۔
یوسف رضا گیلانی کا کہناتھا کہ تحریک انصاف مذاکرات کے حق میں بھی نہیں ہے، تحریک انصاف کے ارکان نے استعفے دیئے ہیں،اگر تحریک انصاف کے ارکان سپیکر کے پاس تصدیق کے لئے نہیں جاتے تو فیصلہ سپیکر کرے گا۔