(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران اکثر مضحکہ خیز واقعات پیش آتے ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں دلہا اور دلہن نے ایک دوسرے کو ہار کی جگہ سانپ پہنا دیئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کو پہلے دلہے کے گلے میں سانپ ڈالتے ہوئے اور پھر دلہے کو دلہن کے گلے میں سانپ کو لپیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ رسم ہے اور اس رسم کو 2010 میں مہاراشٹر کے بیڈ ضلع کے ایک دور افتادہ گاؤں میں فلمایا گیا تھا جس میں مبینہ طور پر دو مقامی وائلڈ لائف افسر سدھارتھ سوناونے اور ان کی منگیتر شروتی آسرمل شامل تھے، اس جوڑے نے نومبر 2010 میں اپنی شادی میں سانپ کے ہاروں کا حقیقی طور پر تبادلہ کیا اور سانپوں کو تقریب کے فوراً بعد دوبارہ جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔