ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکی تفصیلات سامنے آگئیں

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکی تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہبازشریف 3 روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہوگئے۔

منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کا ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزرا، معاونین خصوصی اور اعلی حکام کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔ دورے کی مناسبت سے پاکستانی کاروباری شخصیات بھی الگ سے ترکی روانہ ہورہی ہیں جن میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی ممتاز کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں جو ترکی میں کاروباری سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔

  وزیراعظم شہبازشریف کی صدر رجب طیب اردوان سے بالمشافہ ملاقات ہوگی جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت کا انعقاد ہوگا۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوﺅں کا جائزہ لینے کے علاوہ دونوں رہنما علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے مشترکہ خطاب بھی کریں گے۔ صدر اردوان وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔ 

صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف مشترکہ طور پر یادگاری نشان بھی جاری کریں گے جو ترکی اور پاکستان کے درمیان غیرمعمولی دوطرفہ تعلقات کی طویل تاریخ میں اِس اہم سنگ میل کی مناسبت سے تیار کیاگیا ہے۔

ترکی کے خارجہ امور، تجارت اور صحت کے وزرا بھی دورے کے دوران وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم ترکی کے ممتاز کاروباری حضرات اور مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی شخصیات سے بھی تفصیلی ملاقات کریں گے۔

ترکی کی کاروباری برادری کی نمائندہ تنظیم ’یونین آف چیمبرز کموڈیٹی ایکسچینج‘ (ٹی۔او۔بی۔بی) کے صدر وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے۔