(مانیٹرنگ ڈیسک) ہری پور میں ٹریفک حادثے میں ن لیگ کے سابق ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب ہزارہ یونیورسٹی سے واپس جارہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان نے میاں گل عدنان اورنگزیب کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئےکہا ہےکہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا @IMMahmoodKhan کا ٹریفک حادثے میں شہزادہ میاں گل عدنان اورنگزیب کے انتقال پر اظہار افسوس۔
— CM KP Updates (@CMKPUpdates) May 30, 2022
وزیر اعلی کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار۔
وزیر اعلی کا مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔ pic.twitter.com/YemPV5HpuG
خیال رہےکہ میاں گل عدنان اورنگزیب سابق والی سوات کے پوتے اور سابق فوجی حکمران جنرل ایوب خان کے نواسے تھے، اس کے علاوہ وہ سابق گورنر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میاں گل اورنگزیب ولی عہد کے صاحبزادے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں حسن گل کے بڑے بھائی تھے، وہ سوات کے شاہی خاندان کے سربراہ بھی تھے، 1997ء کو سوات سے مسلم لیگ کی طرف سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔