ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات برآمدگی کیس،رانا ثنااللہ سے متعلق عدالت سے بڑی خبر آگئی

منشیات برآمدگی کیس،رانا ثنااللہ سے متعلق عدالت سے بڑی خبر آگئی
کیپشن: Rana Sanaullah
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  انسداد منشیات  کی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں ویزر داخلہ رانا ثنااللہ  کو25 جون کوفردجرم کیلئے طلب کر لیا۔

لاہور کی انسداد منشیات کی عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔   منشیات بر آمدگی کیس میں25جون کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے رانا ثنا اللہ کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا۔

رانا ثناءاللہ کی پراپرٹی اور بنک اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست پر اے این ایف سے جواب طلب کر لیا گیا۔ رانا ثناءاللہ کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر وکلاء آئندہ دلائل دیں۔

تحریری حکم نامے کے مطابق شریک ملزمان نے فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواستوں کو واپس لے لیا۔ عدالت نے درخواستوں کو واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کردیا۔