ویب ڈیسک:کینیڈا میں ہینڈ گن کی ملکیت پر پابندی کا اعلان کردیا گیا۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملک میں ہینڈ گن کی ملکیت پر پابندی کا اعلان کیا۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اب کینیڈا میں کئی بھی ہینڈ گن کی خریداری، درآمد، منتقلی اور فروخت ممکن نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ جس سے ملک میں پہلے سے موجود ایسے ہتھیاروں کی تعداد کو مؤثر طریقے سے محدود کیا جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بدقسمتی سے حقیقت یہ ہے کہ ہمارے ملک میں (بندوقوں کا تشدد) بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے اور گزشتہ برسوں میں اس میں اضافہ بھی ہوا ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں بندوق کے تشدد کی ایک سطح کا سامنا ہے جو ناقابل قبول ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بل کو قانون بنانے کیلئے پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کرناضروری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ امریکا میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر کیاگیا ہے۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 19 کمسن بچے اور 2 ٹیچرز ہلاک ہوئے تھے۔