چودھری پرویزالہٰی کاپاکستان، سوئٹزرلینڈ کےتعلقات پر ردعمل

 چودھری پرویزالہٰی کاپاکستان، سوئٹزرلینڈ کےتعلقات پر ردعمل
کیپشن: parveez ilahi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)قائم مقام گورنرپنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ پاکستان سوئٹزرلینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتا ہے، سوئٹزرلینڈ کے ساتھ باہمی تعاون خصوصاً تعلیم و صحت، تجارت اور سرمایہ کاری کے تمام شعبوں میں اضافہ کیا جائے۔
قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالہٰی سے سوئٹزرلینڈ کے سفیر بینی ڈکٹ ڈی سیرجت نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی،اس موقع پر کمرشل ایڈوائزر محمد اجوت ارسلان خان بھی موجود تھے،چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ پاکستان کا اہم تجارتی اور ترقیاتی شراکت دار ، پاکستان کے پانچ بڑے غیر ملکی سرمایہ کار ممالک میں شامل ہے،سوئس کمپنیاں اپنے کاروبار میں مزید اضافے کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، حکومت پاکستان کی جانب سے انسداد دہشت گردی اور امن و امان کی بہتری کیلئے سخت اقدامات کے نتیجے میں ہمارے داخلی سلامتی کے ماحول میں نمایا ں بہتری آئی ہے۔

انہوں نےکہا کہ سوئس حکومت کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری پر اس سال نظر ثانی احسن اقدام ہے، کورونا وبا میں کمی کے بعد اس پر مزید نظر ثانی کی جائے، چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ پاکستانی طلبہ سوئس یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں بہترین مواقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، دونوں ممالک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں خصوصاً میڈیسن، کلینیکل سائنس، سائیکالوجی اور اکنامکس اینڈ مینجمنٹ کے شعبوں میں روابط قائم کرنے کی ضرورت ہے، سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے چودھری پرویزالہٰی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بڑا خوبصورت ملک ہے، یہاں پر تعیناتی میرے کیریئر کا ایک خوشگوار تجربہ ہے۔

علاوہ ازیں سویٹزرلینڈ کے سفیر کا لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا، صدر میاں طارق مصباح، نائب صدر طاہر منظور چودھری سمیت ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی، دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا،لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اہم میٹنگ میں بورڈ اراکین شاہد نذیر چودھری،مردان علی زیدی،فیاض حیدر،نعیم حنیف ،آصف سحر ،سابق سینئر نائب صدر امجد علی جاوا سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں پاکستان اور سویٹزرلینڈ کے مابین سیاحت ،ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سفیر بینڈیکٹ دی سرجیت نے کہا پاکستان سویٹزرلینڈ کے مقابلے میں بڑی تجارتی منڈی ہے، پاکستان کے مقابلے میں سویٹزرلینڈ عالمی منظرنامے پر چھوٹا ملک ہے، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے شعبوں میں سویٹزرلینڈ کی بہت سی کمپنیاں کام کررہی ہیں، دونوں ممالک میں تعلقات کی گرمجوشی معاشی میدان میں بھی نظر آنی چاہیے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer