موسم کے تیور بدل گئے،لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش

موسم کے تیور بدل گئے،لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رضا)لاہور میں اچانک تیزی آندھی کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی، تیز ہواؤں کے چلنے سے درجہ حرارت 25 سے 30 سینٹی گریٖڈ ریکارڈ کیاگیا،لاہور کے مختلف علاقوں میں اس وقت تیز آندھی باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے لاہور کا موسم خوشگوار ہوگیا،قبل ازیں آج گرمی رہنے کے بعد شام کے وقت اچانک تیزی ہوائیں چلنے لگیں جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز تک لاہور کا موسم مزید خوشگوار ہوگا،ہوائیں 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جس کے باعث سائن بورڈ اور درخت کرنے کا خدشہ ہے اورشہری غیرضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔

تیزہوائوں اور کالی گھٹاؤں نے بادلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،سول سیکریٹریٹ، انارکلی، مال روڑ، اپر مال، لوئر مال، بادامی باغ، سرکلر روڑ، راوی روڑ، گلشن راوی، سمن آباد، جیل روڑ، مزنگ، لارنس روڑ، دھرم پورہ، ریلوے اسٹیشن اور دیگر علاقوں میں تیز آندھی کے بعد بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہےجبکہ کینٹ، پیراگون سٹی، تاج پورہ،مغل پورہ بھی میں بارس برس رہی ہے۔

دوسری جانب گوجرانوالہ میں اور گردونواح میں شدید گرمی کے بعد تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی،تیز آندھی اور بارش نے گرمی کا زور توڑدیا،تیز ہواؤں اور بارش کے بعد موسم سہانا ہو گیا،آندھی سے گیپکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے،شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب گوجرانولہ بجلی بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

علاوہ ازیں شہر اقتدار اسلام آباد میں گرمی سے ستائے شہریوں پر ابر رحمت برس پڑی، زور پکڑتی گرمی کی اچانک بادلوں اور تیز ہواؤں نے چھٹی کر دی،رم جھم پھوار نے موسم کے انداز ہی بدل ڈالے، شہر میں آگ برساتے سورج کی بارش نے چھٹی کی اور موسم یکدم ہی خوشگوار ہوگیا،محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت 3 جون تک بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی نوید سنائی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer