ایل ڈی اے ایونیو ون کے متاثرین کا18سال بعد مسئلہ حل

LDA Avenue
کیپشن: LDA Avenue
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:ایونیو ون میں18سال سے پھنسے الاٹیوں کیلئے اچھی خبر ، ایل ڈی اےنےایونیو ون کےمتاثرین کیلئےچنیوٹ ہاؤسنگ سکیم سے تمام معاملات حل کرلیے، چنیوٹ ہاؤسنگ سکیم نے1675 کنال اراضی دینےپرآمادگی ظاہر کردی۔
تفصیلات کےمطابق  وائس چیئر مین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کےایونیو ون سےمتعلق فیصلوں کےمثبت نتائج مرتب ہونے لگے،ایونیو ون کے بلاک ایل اور کے کے متاثرین کو ایڈجسٹ کرنے کا قوی امکان پیدا ہوگیا، ایونیو ون میں آنےوالی چنیوٹ ہاؤسنگ سکیم کی 1675 کنال اراضی کی ایگزیمپشن کے معاملات تحریری طور پر طے کرلئے گئے ۔ایل ڈی اے ایونیو ون میں چنیوٹ ہاؤسنگ سکیم کے ایک سو بیس کنال پر فارم ہاؤس دینے پر بھی آمادگی ظاہر کردی۔ایل ڈی اےایونیو ون سکیم میں فارم ہاؤس سے اڑھائی ارب کی اراضی پر ایک سو پلاٹ حاصل ہوں گے۔حصول شدہ اراضی پر ایونیو ون کا28ارب مالیت کا کمرشل سیکٹر بنے گا،چنیوٹ ہاؤسنگ سکیم نے تحریری  طور پرایل ڈی اے  حکام کو آگاہ کردیا۔