ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج شہر کا موسم کیسا ہے ؟

weather
کیپشن: weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) گزشتہ تین روز سے موسم اپنے تیور دیکھا رہاہے جس سے شہری گرمی سے بلبلا اُٹھےتھے تاہم آج شہر کے موسم میں بہتری  آئی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق گرمیوں کا سیزن شروع ہو تے ہی گرمی بڑھتی چلی جا رہی ہے لیکن آج ہواچلنے کے باعث موسم میں بہتری دیکھنے میں   آئی ہے۔  درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی  گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہےلیکن ساتھ ہی  ماہرین نے گرمی سے بچنے کے لیے شہریوں کو خاص تاکید کی ہے کہ گھروں میں محدود رہ کر زیادہ سے زیادہ ٹھنڈے مشروبات  اور پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں  تاکہ گرمی کی شدت سے بچ سکیں۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ریکارڈ کیا گیا   جبکہ ہوا 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  چل رہی ہے ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے  جبکہ سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔