اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ

اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ
کیپشن: Weapon show
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سوشل میڈیا ایپلی کیشنز ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ، سی آئی اے ماڈل ٹاون پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کی ہدایت پرایس ایس پی سی آئی اے لاہور نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش کرنے والے فرقان گینگ کے 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزموں میں گینگ کا سر غنہ فرقان طاہر، ساتھی اسامہ علی اور کامران ظفر شامل ہیں۔

ایس ایس پی شعیب خرم جانباز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں سے ناجائز اسلحہ4 جدید رائفلز, 2پسٹلز اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم سوشل میڈیا ٹک ٹاک پر اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز وائرل کرکے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلاتے تھے. ملزموں کے خلاف ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

شعیب خرم جانباز کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاؤن حسین حیدرنےاپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتےہوئے ملزموں کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا، اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دوسری جانب سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکی طرف سے ایس ایس پی سی آئی اے اور پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔