ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسکولز اور کالجز میں طلبہ کی حاضری کتنی؟

class room
کیپشن: class room
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)میٹرک سے بارہویں جماعت تک سکول، کالجز کھل گئے تاہم سکولوں میں طالب علموں کی تعداد 10 فیصد سے کم رہی۔

تفصیلات کے مطابق  میٹرک سے بارہویں جماعت تک سکول، کالجز کھل تو گئے ہیں تاہم سکولوں میں طالب علموں کی تعداد 10 فیصد سے بھی کم رہی،زیادہ تر سکولوں میں میٹرک کے بچے غیر حاضر رہے۔

دوسر ی جانب اساتذہ کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر پر محکمے، تعلیمی ادارے نہیں چل سکتے،سکولوں میں مکمل کلاسز کی اجازت دی جائے۔ سی ای او سکول ایجوکیشن نے کہا ہے کہ سکولوں کے اوقات کار صبح8 سے1 بجے تک ہونگے جبکہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔

این سی او سی نے لاہورسمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں صرف دہم اور بارہویں جماعت کیلئے سکول وکالج کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کےتحت آج لاہور سمیت تمام اضلاع میں دہم اور بارہویں جماعت کیلئے تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں،دہم اور بارہویں جماعت کے بچوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت سکول آنے کی ہدایت کی گئی۔

 گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا  تھا کہ فیصلے کے تحت دہم اور بارہویں جماعت کی کلاسز 31 مئی سے لگائی جاسکیں گی، احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکول سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔