ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کون کرے گا؟

عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کون کرے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین احسان مانی نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کوعمر اکمل پابندی کیس میں ایڈجیوڈیکٹرمقررکردیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر تین سالہ پابندی کےخلاف عمر اکمل کی اپیل پرسماعت کریں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈسپلنری پینل نےپی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی دو مرتبہ خلاف ورزی پرعمراکمل کے کرکٹ کھیلنے پر تین سال کی پابندی عائد کی تھی،بلےبازنے پابندی کے خلاف اپیل دائر کی تھی، ایڈجیوڈیکٹر ایک ماہ کے دوران معاملے کا فیصلہ کریں گے۔

سینئر قانون دان بابر اعوان کی فرم عمر اکمل کی اپیل کی پیروی کرے گی، بابر اعوان کے صاحبزادے عبداللہ بابراعوان عمر اکمل کے کیس کو دیکھ رہے ہیں، ایڈجیوڈیکٹرجسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھراپیل کی سماعت کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ   کرکٹر عمراکمل ان دنوں پابندی کا شکار ہیں۔یہ پابندی میچ فکسکنگ کی پیشکش سےمتعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں ان پر عائد کی گئی۔چیئرمین  پی سی بی ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان فیصلہ سنایا اور اپنے ریمارکس میں لکھا ہے کہ  عمر اکمل پر دونوں چارجز ثابت ہو ئے ہیں عمراکمل اینٹی کرپشن کوڈ 2.4.4 کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں کام رہے اور اپنے جواب میں بلے باز اس بات پر اصرار کرتے رہے کہ ماضی میں وہ خود ہی اس طر ح کے رابطوں سے آگاہ کرتے رہے ہیں ۔

فیصلے کے مطابق چارج نمبر دو میں  عمر اکمل پی ایس ایل میں کرپشن کے لئے ہونے والے رابطوں کے بارے میں بتانے میں ناکام رہے جو کہ ان کو سزا وارکی حیثیت سے پیش کرتے ہیں ،  عمر اکمل پر20فروری 2020 سے 19 فروری 2023 کرکٹ کھیلنے پر مکمل پابندی ہو گی , بلے باز 14 روز میں اپیل کا حق رکھتے ہیں،  پی سی بی اینیٹی کرپشن یونٹ نے  عمر اکمل کو 20 فروری کو معطل کیا تھا بلے باز پر مشکوک افراد سے ملنے اور کرپشن کی ہونے والی پیش کش کی اطلاع کرنے لے الزامات تھے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer