فواد چودھری نے 'ارطغرل غازی' کی مخالفت کردی

فواد چودھری نے 'ارطغرل غازی' کی مخالفت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ترک ڈرامہ پاکستان میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہا ہے،ڈرامہ ' ارطغرل غازی' نے پی ٹی وی کو نئی زندگی ہے، پی ٹی وی نے دنیا میں ریکارڈ قائم کردیا ہے لیکن اب پاکستان میں اس کی مخالفت شروع کردی گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ ' ارطغرل غازی' کے خلاف بیان سامنے آیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔حال ہی میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں انہوں نے ' ارطغرل غازی' نشر کرنے کی مخالفت کی۔

 
فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ  حیران ہوں کہ پی ٹی وی دوسرے ممالک کی پروڈکشن پر فخر محسوس کر رہا ہے، آپ لوگوں کو پاکستان کی پروڈکشن پر توجہ دینی ہوگی، اگر ایسا نہیں کیا گیا تو دیگر غیر ملکی ڈرامے پاکستان کی پروڈکشن کو برباد کر دیں گے، غیر ملکی ڈراموں کو درآمد کرنا ہمیشہ ہی سستا ہے لیکن یہ طویل عرصے تک ہماری پروگرامنگ پر  تک تباہ کن اثر ڈالتا ہے۔

 
فواد چوہدری کے اس بیان پر ایک صارف کی جانب سے کمنٹ کیا گیا کہ پی ٹی وی کو ' ارطغرل غازی' کی طرح کا ڈرامہ تیار کرنے دیں، کیا وہ یہ کر سکتے ہیں'۔صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 'ہاں کیوں نہیں'۔

 
خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اس سے قبل ترکش ڈرامہ ' ارطغرل غازی' کی حمایت میں متعدد ٹوئٹس کیے تھے۔فواد چوہدری سے قبل کئی فنکار جن میں ریما اور شان بھی شامل ہیں، ارطغرل غازی کو نشر کرنے کی مخالفت کر چکے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer