ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیمپ جیل میں قیدیوں سے عزیزواقارب کی ملاقات کا عام دن

کیمپ جیل میں قیدیوں سے عزیزواقارب کی ملاقات کا عام دن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کیمپ جیل میں قیدیوں سے عزیزواقارب کی ملاقات کا عام دن، سپرنٹنڈنٹ جیل اسدوڑائچ کا کہنا ہے جمعہ، ہفتہ اور پیرکو آنے والے ہر ملاقاتی کو بغیرملاقات کے واپس نہیں بھیجا جائے گا۔

کوئی بھی تہوارہوتوہرشہری کا دل ہوتا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارے، جیلوں میں قیداسیران گھر والوں کے ساتھ عید گزارتو نہیں سکتے لیکن انہیں عیدالفطر کے موقع پررشتہ داروں سے ملوانے کے لیے جیل حکام نے عام ملاقات کا اعلان کیا ہے۔ عید کی چھٹیوں سے پہلے 3روزشیڈول سے ہٹ کرعام ملاقات کرائی جائےگی، سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ کا کہنا ہے کہ صبح ساڑھے سات بجے سے لے کر3 بجے تک آنے والے ہرفردکوجیل میں قید اپنے پیاروں سے ملوایا جارہا ہے، ایسے دنوں میں عام طور پر12 سو سے لے کر15سو ملاقاتیں کرائی جاتی ہیں۔

اسیران سے ملنے کے لیے آنے والوں کا کہنا ہے کہ ملاقات کا سسٹم پہلے سے بہتر ہوگیا ہے، لائنوں میں لگنے کی بجائے وہ اپنی باری پرجا کر اپنے پیاروں سے ملاقات کررہے ہیں۔ دوران ملاقات رقت آمیزمناظر بھی دیکھنے میں آئے، عزیزواقارب اپنے پیارے کو عید گھرکی بجائے جیل میں عید کرنے پر زاروقطار روتے ہوئے نظر آئے۔ تین روزعام ملاقات جاری رہے گی جبکہ عید کے روز قیدیوں کوصرف کپڑے اور کھانا مہیا کیا جاسکے گا۔  

Shazia Bashir

Content Writer