ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی او کاٹریفک اہلکاروں کیلئے احسن اقدام

سی ٹی او کاٹریفک اہلکاروں کیلئے احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)سٹی ٹریفک پولیس اورانسٹی ٹیوٹ آف لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا،ٹریفک وارڈنز کے بچوں کو تعلیمی اخراجات میں 30 فیصد تک رعائت دی جائے گی ۔

چیف ٹریفک آفیسرکیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا ٹریفک افسران و اہلکاروں کے بچوں کو تعلیمی اخراجات میں 30 فیصد کمی/رعائت دینے کیلئے ٹریفک پولیس اورانسٹی ٹیوٹ آف لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا,ایم او یو سائن کرنے کی تقریب کا اہتمام سی ٹی ا وآفس میں کیا گیا,باہمی یادداشت پر سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک اورڈائریکٹر ڈاکٹرمس فریحہ ظفر نے دستخط کئے۔

معاہدے کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ، ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو فیسوں میں 30 فیصد تک رعائت دے گا,علاوہ ازیں شہداء پولیس کے بچوں کیلئے تمام تر تعلیمی اخراجات فری ہیں,وارڈنز کے بچوں تک فیسوں میں رعائت دی جائیگی جبکہ اس کیلئے ایک کارڈ جاری کیا جائیگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer