سپریم کورٹ نے نندی پور پاور پراجیکٹ کی تفصیلات طلب کرلیں

سپریم کورٹ نے نندی پور پاور پراجیکٹ کی تفصیلات طلب کرلیں
کیپشن: City42 - Nandi Pur Power Project
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سپریم کورٹ نے نندی پور پاور پراجیکٹ  پر آنے والی لاگت، پیدا ہونے والی بجلی اور چینی کمپنی سے کیے جانے والے ٹھیکے کی تفصیلات طلب کر لیں۔

خبر پڑھیں۔۔چیف جسٹس پاکستان کا وزراء، بیوروکریٹس سے گاڑیاں واپس لینے کا حکم
 
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے از خود کیس کی سماعت کی، پراجیکٹ پر کام سے ہٹانے والے واپڈا ملازمین نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے چینی کمپنی کو نندی پور پاور پلانٹ کا منصوبہ ٹھیکے پر دے دیا، چینی کمپنی کو آپریشن اور مرمت کا ٹھیکہ دے کر واپڈاملازمین کو گدو اور مظفر آباد پاور پلانٹس پر بھجوا دیا گیا جہاں انکی زندگیوں کو خطرات ہیں اور تنخواہیں بھی روک لی گئیں ہیں۔

خبر پڑھیں۔۔۔ایوان وزیراعلیٰ کے ملازمین کیلئے نوید، شہباز شریف نے بڑی منظوری دیدی

سرکاری وکیل نے یقین دلایاکہ واپس بھجوائے گئے ملازمین کو تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی،چیف جسٹس نے کہا کہ عید قریب ہے تنخواہیں تو ادا کرنا پڑیں گی، عدالت نے واپڈا ملازمین کو آئندہ سماعت تک نئی جگہوں پر ڈیوٹی جوائن کرنے سے روک دیا اور سماعت تین یوم تک ملتوی کرتے ہوئے ٹھیکے کی تفصیلات طلب کر لیں۔