سٹی42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کی جانب سے ملازمین کے بچوں کی بہبود کیلئے اقدامات جاری، تھیلیسیمیا سے متاثرہ 150 بچوں کیلئے 67 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دئیے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کا کہنا ہے کہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ ہر بچے کو 45 ہزار روپے فی کس ملیں گے، پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے یہ رقم جنوری تا مارچ پہلے کوارٹر کی مد میں دی گئی ہے،ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا کی زیر صدارت کمیٹی نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ مزید 3 بچوں کو فنڈز ادائیگی کی منظوری بھی دے دی۔
قبل ازیں محکمہ کی جانب سے 147 بچوں کو علاج میں معاونت فراہم کی جا رہی تھی، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کے منظور کردہ تمام کیسز پر فنڈز اجراء کی با ضابطہ منظوری دے دی۔