(ویب ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ردوبدل ہوگا۔حکومت نے پٹرول مہنگا کرنے کی تیاری پکڑ لی ۔
ذرائع کے مطابق اگلے 15 روز کے لیے تقریباً 10 سے 11 روپے فی لیٹر تک اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ درآمدی پریمیم اور عالمی قیمتوں میں اضافہ ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 2 روپے کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، پٹرول کی نئی قیمت ممکنہ اضافے کے بعد 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 289 روپے 69 پیسے ہو جائے گی،ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 2 روپے کمی کا امکان ہے۔