عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس شروع

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس شروع
کیپشن: Imran Khan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہو گیا ہے، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پارٹی صدر چوہدری پرویز الٰہی، علیم عادل شیخ، شیخ رشید احمد ، سبطین خان، نے شرکت کی، اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر،  اعجاز چوہدری ، شفقت محمود ، اور میاں اسلم اقبال سمیت دیگر رہنما بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی موجود سیاسی صورتحال پر اہم فیصلے کیے جائیں گے، اس کے علاوہ اجلاس میں عدلیہ کی آزادی سے متعلق تحریک پر غور ہوگا۔اجلاس میں پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کی جبری گمشدگی پر بھی گفتگو ہوگی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ الیکشن کے التوا کی صورت آئندہ کی سیاسی اور قانونی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی جائے گی ۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ صدر عارف علوی  سپریم کورٹ ترمیمی بل سمری پر سائن نہ کریں۔صدر عارف علوی ترمیمی بل پر ریفرنس بھیج کر سپریم کورٹ سے رائے طلب کریں۔ وکلاء تنظیموں کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف روڈ احتجاج شروع کیا جائے۔  

اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کو جارحانہ رویہ رکھنے کا کہہ دیا، پارٹی رہنماؤں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم  بغیر شرائط مذاکرات شروع کرے تو بیک فٹ پر جایا جا سکتا ہے۔ 

اجلاس میں چند رہنماؤں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ بل پر دستخط کر دئیے جائیں۔

Bilal Arshad

Content Writer