ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نذر گوندل نے پارٹی کو خیر باد کہتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری نذر گوندل نے بلاول ہاوس اسلام آباد میں چیئر مین بلاول بھٹو اور یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کےبعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، ملاقات میں چوہدری نذر گوندل سمیت پیر حمزہ کرامانی بھی شامل تھے۔
چوہدری نذرگوندل کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے نظریات اور منشور سے مطمئن ہوں، پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے پی پی 27 میں الیکشن لڑوں گا ، میں نے 2018کے الیکشن میں فواد چوہدری کی سپورٹ کی تھی پارٹی میں شمولیت نہیں اختیار کی تھی۔