پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز ، ضلعی انتظامیہ نے تیاری کر لی

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز ، ضلعی انتظامیہ نے تیاری کر لی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:    پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان لاہور میں طے شدہ ٹی 20 میچز کیلئے  ضلعی انتظامیہ نے  تیاری مکمل کر لی ہے ۔

 تفصیلات کےمطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز لاہور میں شیڈول ہے ، جس کے لیے مہمان ٹیم 11 اپریل کو لاہور پہنچے گی ،ڈی سی لاہور کی زیر صدارت پی سی بی ہائی پرفارمنس سنٹر میں تیاری جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام محکموں نے بریفنگ دی، ضلعی انتظامیہ، پولیس، پی سی بی، ایم سی ایل، ایل ڈبلیو ایم سی، ریسکیو، واسا سمیت تمام محکمے شریک ہوئے۔

 ڈی سی لاہور  رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ اپریل 12 اور 13 کو پریکٹس میچ، 14 کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ لاہور میں ہو گا،اپریل 15 کو دوسرا اور 17 کو آخری میچ ہو گا، سکیورٹی کے پیش نظر روٹ پر کیمرے ضلعی انتظامیہ لگائے گی، ہوٹل سے سٹیڈیم تک روٹ کو روشن کرنے کے لیے اضافی لائٹس کی تنصیب پی سی بی کی ذمہ داری ہو گی، واپڈا بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائے گا، سٹیڈیم کے اندر اور اطراف صفائی کی ذمہ داری ایل ڈبلیو ایم سی کی ہو گی، پارکنگ انتظامات لاہور پارکنگ کمپنی، گرین بیلٹ پی ایچ اے روشن کرے گا۔ 

 رافعہ حیدر  کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے پیش نظر قذافی سٹیڈیم کے اطراف ہوٹل بند اور گیس سپلائی معطل رہے گی، ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کا اضافی عملہ تعینات کیا جائے گا، تمام انتظامات کو 100 فیصد یقینی اور حتمی بنایا جائے گا، تمام محکمے انتظامی معاملات میں بہترین کوآرڈینیشن یقینی بنائیں گے ، شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،نگران حکومت پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر کم سے کم اخراجات میں بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔