ازخود نوٹس اور آئینی درخواستیں ناقابل سماعت ہیں،جسٹس یحییٰ آفریدی

ازخود نوٹس اور آئینی درخواستیں ناقابل سماعت ہیں،جسٹس یحییٰ آفریدی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق از خود نوٹس سے متعلق جسٹس یحییٰ آفریدی نے 7 صفحات پر مشتمل تفصیلی نوٹ جاری کر دیا ۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے نوٹ میں کہاہے کہ ازخود نوٹس اور آئینی درخواستیں ناقابل سماعت ہیں،انتخابات کا معاملہ لاہور اور پشاور ہائیکورٹس میں زیر التوا ہے،سیاسی معاملات میں عدالت کو مداخلت سے گریز کرنا چاہئے۔

 جسٹس یحییٰ آفریدی کا تفصیلی نوٹ میں مزید کہناتھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابی معاملے پر چیف جسٹس کو ازخود نوٹس نہیں لینا چاہئے تھا،ہائیکورٹ میں زیر سماعت دونوں کیسز کی اپیلیں سپریم کورٹ میں ہی آنا تھیں،سپریم کورٹ طے کر چکی کہ اگر مقدمہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہو تو سپریم کورٹ اس میں تحمل کا مظاہرہ کرے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ میری دانست میں میرے لیے مناسب نہیں کہ اس بنچ میں بیٹھ کر فیصلہ کروں،چیف جسٹس خود طے کریں کہ میں 9 رکنی بنچ کا حصہ رہوں یا نہ رہوں۔ یہ بھی پڑھیں: انتخابات کیس ؛ اٹارنی جنرل کی فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد، سیکرٹری خزانہ اور دفاع طلب