حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط مان لی

حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط مان لی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف (IMF)کی ایک اور شرط کی تعمیل کرتے ہوئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کا مستقل سرچارج لگانےکی منظوری دے دی۔

 بجلی کے نرخ پر اس اضافی سرچارج کا اطلاق آئندہ مالی سال یکم جولائی سے ہوگا جو کے الیکٹرک سمیت بجلی کے تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین سے وصول کیا جائے گا۔اس اقدام کا مقصد شعبہ توانائی کے قرضوں اور واجبات کی مالی اعانت کے لیے آئندہ مالی سال کے دوران مزید 3 کھرب 35 ارب روپے حاصل کرنا ہے۔

 وفاقی حکومت نے گردشی قرض میں کمی کے اقدامات کے تحت پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض اور سود کی ادائیگی کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافی سرچارج لگانے کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی۔مذکورہ درخواست پر سماعت کے بعد ریگولیٹر نے وفاقی حکومت کو بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کا سرچارج لگانے کی اجازت دے دی۔اس اضافی سرچارج کا اطلاق بجلی کے گھریلو، صنعتی،کمرشل اور زرعی صارفین پر ہوگا۔

 نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرنے کے بعد فیصلہ نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔اس سے قبل کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں بجلی پیدا کرنے والوں کے لیے وفاقی حکومت کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی غرض سے مالی سال 2024 کے لیے سرچارج میں اضافے سے متعلق (پاور ڈویژن کی) تجویز کو منظور کیا جاچکا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer