ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے پارٹی کے سینئر رہنما احسن اقبال کے ٹوئٹ پر ردعمل دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر احسن اقبال نے استفسار کیا کہ عمران نیازی، بابر اعوان اور فواد چوہدری پر مشتمل 3 رکنی بینچ کیسا رہے گا؟
اس پر مریم نواز نے ردعمل دیا اور کہا کہ ابھی بھی یہی سمجھیں، ون مین شو تباہی کا باعث بنے گا۔
ابھی بھی یہ ہی سمجھیں ! https://t.co/Ur4xQZarIM
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 31, 2023
انہوں نے کہا کہ جس کے اپنے برادر ججز اُس پر عدم اعتماد کردیں اور سوالات اٹھا دیں، اُس کے دیے گئے فیصلے کی نہ کوئی قانونی نہ ہی اخلاقی حیثیت ہوگی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ چند سہولت کاروں کی جانب سے انصاف کے ایوان کو تحریک انصاف کا ایوان بننے سے روکنا قوم کی ذمہ داری ہے۔