سعودی عرب جانیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری

 سعودی عرب جانیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: Saudi Arabia
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کورونا کی وبا کے پھیلنے پر پاکستان سمیت مختلف ممالک نے سفری پابندی عائد کی تھیں جن کی وجہ سے بیرون ملک  آنے اور جانے والوں کو خاصی مشکل کا سامنا کرناپڑا. سعودی عرب نے اس حوالے تارکین وطن کو اچھی خبر سنادی۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے حوالے سے عائد پابندیاں کافی حد تک ختم کی جاچکی ہیں، سفری پابندیوں کے حوالے سے ویکسین اور قرنطینہ کی پابندی بھی ختم ہوچکی ہے۔کورونا پابندیوں کے دوران ایسے اقامہ ہولڈر غیرملکی جو مملکت سے باہر تھے انہیں سعودی عرب آنے کے لیے تقریباً دو ہفتے قرنطینہ میں گزارنا ہوتے ہیں۔

 سفری پابندی کے حوالے سے ایک شخص نے جوازات کے ٹوئٹر پر دریافت کیا کہ بیرون ملک سے آنے والے اب بھی قدوم پورٹل میں رجسٹرکریں گے؟جواب میں جوازات نے کہا کہ بیرون ملک سے مملکت آنے کے لیے تمام سفری پابندیاں ختم کی جاچکی ہیں، سفری پابندیوں کے خاتمے کے بعد براہ راست مملکت آسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے مسافروں کے لئے آن ارائیول ویزے کی سہولت بحال کر دی۔ سعودی حکومت نے امریکا، برطانیہ اور شینگن کا مؤثر ویزہ رکھنے والوں کے لیے مملکت میں آن ارائیول ویزہ بحال کر دیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer