ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی فٹ بال  شائقین کے لیے اچھی خبر آگئی

Football
کیپشن: Football
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)فٹ بال کی انٹر نیشنل باڈی فیفا کے 195 رکن ممالک نے پاکستان فٹ بال کی معطلی ختم کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا۔
پاکستان فٹ بال کے لیے اچھی خبر آگئی ،دوحا میں ہونے والی 72 ویں فیفا کانگریس میں پاکستان فٹبال کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی،195ارکان نے پاکستان کی معطلی ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا،مخالفت میں صرف 4ووٹ آئے،ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد فیفا معطلی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کریگی۔

فیفا کانگرس میں شرکت کرنے والے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی وفد کی فیفا حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں، ان میں فیفا حکام نے پاکستان میں فٹبال کی ترقی کا تسلسل دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے،اس ضمن میں نارملائزیشن کمیٹی کو ہر ممکن سپورٹ فراہم  کرنےکا عزم بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

پاکستانی وفد میں چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک، اراکین شاہد کھوکھر اور حارث عظمت شامل ہیں،ہارون ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹبال کی بحالی کیلئے فیفا اور اے ایف سی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔