ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کو انتظامی سطح پر دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان

Lahore distribute,two districts,approval
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے)پنجاب حکومت نے لاہور کو نئے انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔لاہور کو شمالی اور جنوبی لاہور کے نام سے دو اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا ۔
سابق دور حکومت سے لاہور کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے باقاعدہ اصولی منظوری دے دی ہے اور پنجاب حکومت نے باقاعدہ انتظامی سطح پر لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب نے جہان پنجاب میں 3 نئے اضلاع اور 2 نئی تحصلییوں کیساتھ بنانے کی اصولی منظوری دی ،وہیں لاہور کو 2 اضلاع میں تقسیم  کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

لاہور انتظامی سطح پر دو اضلاع میں تقسیم کردیا گیا ۔لاہور کو شمالی اور جنوبی لاہور کے نام سے دو اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے۔لاہور میں دو ڈپٹی کمشنر اور دو ڈی پی او ہوں گے جبکہ ساڑھے چھ سو زائد نئی پوسٹوں کی تخلیق ہوگی ۔لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے سے صوبائی محصولات میں بھی اضافہ ہوگا ۔