(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،ملک بھر میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 150 روپے مہنگاہوکر 1لاکھ 31 ہزار 350 روپے کا ہوگیا۔10 گرام سونا 128 روپے اضافے سے 1لاکھ 12 ہزار 611 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر مہنگا ہوکر 1931 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
دوسری جانب ڈالر بھی مزید 84 پیسے مہنگا ہو گیا،انٹر بنک ڈالر ریٹ نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا،انٹر بنک ڈالر ریٹ 183 روپے 48 پیسے پر پہنچ گیا۔ بدھ کو ڈالر ریٹ 182 روپے 64 پیسے تھا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 185 تک پہنچ گیا۔