ویب ڈیسک : ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے ''ٹک ٹاک لائبریری'' نامی نئے ایپ کری ایشن ٹول کا اعلان کردیا، نئے فیچر سے صارفین کو مزید سہولت حاصل ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تخلیق کاروں کے لیے ٹرینڈ میں شریک ہونے کے لیے اور انٹرٹینمنٹ مواد تک رسائی حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ابتدا میں اس لائبریری میں جفی کا مخصوص کانٹینٹ ہوگا جس میں آوازوں کے ساتھ جف کا مجموعہ ہوگا۔ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ اس کو امید ہے کہ لائبریری میں مزید کانٹینٹ ذرائع، آڈیو اور ساؤنڈز، ٹیکسٹ ٹیمپلٹ اور دیگر ٹک ٹاک کریئٹر کانٹینٹ شامل کیے جائیں گے۔کمپنی نے یہ بتانے سے انکار کردیا کہ ان تمام چیزوں کے لیے مستقبل میں کن کے ساتھ شراکت قائم کی جا سکتی ہے۔اگرچہ ٹک ٹاک اپنی ویڈیو ایپ میں پہلے ہی متعدد تخلیقی ٹولز رکھتی ہے لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ تخیلق کاروں کے اپنے اظہار میں مدد دینے کے لیے نئے راستوں کی تلاش جاری رکھے گی۔