رمضان کی آمد، پنجاب یونیورسٹی کے اوقات کار تبدیل

رمضان کی آمد، پنجاب یونیورسٹی کے اوقات کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)رمضان المبار کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی کے تدریسی،غیر تدریسی شعبوں کے اوقات کار  تبدیل کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق ماہ رمضان کی آمد پر پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بھی یونیورسٹی کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی پیر سے جمعرات تک صبح 8:00 سے دوپہر 2:00 بجے تک اور جمعہ کو صبح 8:00 سے دوپہر 12:00 بجے تک کھلے گی۔

پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر کا عملہ، عملہ باغبانی،سینیٹری ورکرز، چوکیدار، گارڈز آف ریزیڈنٹ آفیسر-I، ریزیڈنٹ آفیسر-II، چیف انجینئر، پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی اور پنجاب یونیورسٹی ایگزیکٹو کلب ہفتے میں چھ دن کام کریں گے،ان کے اوقات کار صبح 8.00 سے دوپہر 00:1، اور جمعہ کے روز صبح 8:00 سے دوپہر 12:00 بجے تک ہوں گے۔

دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے ماہ رمضان میں سکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری کردیئے، نوٹیفکیشن کے مطابق سکولوں میں چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی، جمعہ کے روز چھٹی ساڑھے گیارہ بجے ہوگی، ڈبل شفٹ سکول صبح سوا سات بجے لگیں گے، چھٹی سوا گیارہ بجے ہوگی، سیکنڈ شفٹ میں سکول ساڑھے گیارہ بجے لگیں گے،چھٹی ساڑھے تین بجے ہوگی، جبکہ ڈبل شفٹ میں جمعہ کے روز سیکنڈ شفٹ 2 بجے لگے گی، اور پانچ بجے چھٹی ہوگی۔