ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن کا چودھری  پرویز الہٰی کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

 اپوزیشن کا چودھری  پرویز الہٰی کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف حکومت کو ایک اور دھچکالگ گیا، اپوزیشن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری  پرویز الہٰی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما، پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز نے پارلیمانی پارٹی کے اہم لیڈروں کو مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی،مسودہ تیار ہوتے ہی قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز کو پیش کر دیا جائے گا،حتمی منظوری کے بعد تحریکِ عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیش ہو گی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ (ن) لیگ نے چھینہ گروپ اورعلیم خان گروپ کے افراد سے بھی رابطہ کیا ہے، اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز مرکزی گروپ لیڈز سے خود معاملات طے کریں گے، نون لیگ کی جانب سے پارٹی میں گروپ بندی کی تردید کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ تین روز قبل  وزیراعظم عمران خان نے  عثمان بزدار کے استعفیٰ دینے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چودھری پرویز الہیٰ کو نامز دکیا تھا تاہم جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ نے ان کی حمایت کرنے سے بھی انکار کردیا۔ علیم خان گروپ کے ترجمان میاں خالد محمودنےبتایا تھا کہ عمران خان جن القابات سے پرویز الہی کو بلاتے تھے ہم تو انہیں دہرانے کی جسارت بھی نہیں کرسکتے۔