(ویب ڈیسک) اپوزیشن نےپارلیمانی سیکورٹی کمیٹی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے خط پارلیمنٹ میں سب کے سامنے لانے کا مطالبہ کردیا، اپوزیشن نے کہاہے کہ دھمکی والا خط پارلیمنٹ میں لاکر بحث کرائی جائے،اسپیکر کی طرف سے بلائی جانے والے کمیٹی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
اپوزیشن کا سپیکر قومی اسمبلی طرف سے پارلیمانی سیکیورٹی کمیٹی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ہم سپیکر کی طرف سے بلائی جانے والے کمیٹی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
علاوہ ازیں متحدہ اپوزیشن اور حکومت کا ساتھ چھوڑنے والی جماعتوں کے پارلیمانی سربراہان کا اہم اجلاس ہوا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا ۔
سردار اختر مینگل، ڈاکٹر خالد مگسی اور اسلم بھوتانی بھی اجلاس میں شریک ہیں۔پارلیمانی سربراہان کا تحریک عدم اعتماد کے لئے متحدہ اپوزیشن کی نمبرگیم میں اکثریت حاصل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔