(ویب ڈیسک)حکومت نے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈ کی تبدیلی یا کیش کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔
چالیس ، 25 ، 15 اور7500 کے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز کیش یا تبدیل کرانے ہونگے،بڑی مالیت کے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز کو تبدیل یا کیش کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ تھی۔رپورٹ کے مطابق بڑی مالیت کے غیر رجسٹرڈپرائز بانڈز پریمیم پرائز بانڈز سے بھی تبدیل کروائے جاسکتے ہیں۔
عوام 40 ہزار اور 25 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈز میں تبدیل کروا سکتے ہیں،بڑی مالیت کے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز کو سپیشل سیونگ سرٹیفیکٹ یا ڈیفنس سیونگ میں بھی تبدیل کروایا جا سکتا ہے،بانڈز کیش کرنے پر بانڈ کے مالک کے اکاونٹ میں ہی رقم ملے گی ۔غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈ کی تبدیلی یا کیش کرانے کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع کی گئی ہے۔