ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو سر تین ہاتھوں والے بچے کی پیدائش، ڈاکٹر بھی ششدر رہ گئے

دو سر تین ہاتھوں والے بچے کی پیدائش، ڈاکٹر بھی ششدر رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں دو سر  تین ہاتھوں والے زندہ بچے کی پیدائش پر  ڈاکٹر بھی حیران ہوگئے۔

28 مارچ کو رتلام ، مدھیا پردیش میں پیدا ہونے والے بچے اب بھی ہسپتال میں ڈاکٹر کی زیر نگرانی ہے، سہیل اور شاہین خان اس کے والدین ہیں جنہیں پہلے ہی اس واقعے سے آگاہ کردیا گیا تھا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-03-31/news-1648708284-8487.jpg

ہسپتال کی سینیئر ڈاکٹر لاہوتی نے زندہ بچوں کو ایک معجزہ قرار دیا ہے جس میں دو بچے ایک ہی دھڑ پر باہم پیوست ہوجاتے ہیں، دونوں سروں کے عین درمیان ایک اور ہاتھ بھی اگ آیا ہے تاہم اس وقت ڈاکٹروں نے کسی بھی قسم کی سرجری یا آپریشن سے انکار کردیا۔

واضح رہےکہ اس پیدائشی نقص کو طب کی زبان میں ڈائی سیفیلک پیراپیگس کہا جاتا ہے جس میں ایک دھڑ پر ایک اور اضافی سر یا عضو بن جاتا ہے۔ ایسے بچے عموماً مردہ پیدا ہوتے ہیں لیکن اب تک یہ بچے زندہیں جو ایک اور حیرت انگیز امر ہے۔