لاہور کےمتعددعلاقوں میں دکانیں کھلیں ہونے کا انکشاف

لاہور کےمتعددعلاقوں میں دکانیں کھلیں ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)کوروناوائرس کےپیش نظرتجارتی مراکزشام 6 بجےبند کرنےکامعاملہ،شہرکےبڑے بیشتر تجارتی مراکز وقت مقررہ پر بند ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں دکانیں کھلی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق کورونا کی تیسری لہر نے عوام سے روزگار بھی چھین لیا، مزدور ، دیہاڑی دار طبقہ دو وقت کی روٹی کے لئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے،حکومت نے کورونا کی لہر میں شدت آنے پر مارکیٹس، ہوٹل، کاروباری مراکز بند کرادیے ہیں،کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرتے لاہور میں لبرٹی مارکیٹ، کریم بلاک مارکیٹ، اچھرہ بازار ،اسلام پورہ بازار، پکی ٹھٹھی بازار ،مال روڈ، صدربازار،باغبانپورہ بازار بند ہیں, تاہم بعض مقامات پر حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے,نولکھا بازار،ریلوے سٹیشن کےاطراف بیشتر دکانیں کھلی ہیں۔

دکانوں کو بند کرانے کے لئے پولیس ھی متحرک ہوگئی، 6 بجتے ہیں گشت پر روانہ ہوگئی، مال روڑ اور اطراف میں دکانوں کا جائزہ لیا، پولیس ملازمین کا کہناتھا کہ سختی کے ساتھ حکومت نے احکامات دیے ہیں کہ کسی بھی صورت مارکیٹس شام 6 بجے کے بعد کھلی نہ رہے، ان احکامات پر عمل کرتے پولیس اپنے تمام وسائل بروے کار لاتے ہوئے ان کو بند کررہی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت شہر بھر میں 6 بجتے ہی مارکیٹس بند کروا دی گئیں، شہر میں تمام کاروباری مراکز بند، کھانے پینے کی دکانیں اور میڈیکل سٹور کھلے رہیں گے۔ کورونا وائرس کے تحت احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت 6 بجتے ہی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام کاروباری مراکز بند کروا دئیے گئے، تمام کاروباری مراکز و شاپنگ مالز اور دکانیں بند ہونے سے جہاں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی وہیں کاروباری حضرات بھی متاثر ہورہے ہیں۔

انجمن تاجران کے مختلف دھڑے، انجمن تاجران نعیم میر گروپ، انجمن تاجران اشرف بھٹی گروپ، قومی تاجر اتحاد سمیت دیگر تنظیموں کی لاکھ کوششوں کے باوجود حکومت مارکیٹوں اور بازاروں میں کاروبار کے اوقات کار نہیں بڑھائے۔

شام چھ بجتے ہی عابد الیکٹرونکس مارکیٹ، فیروز پور روڈ، اچھرہ، کار مارکیٹس، وال سٹی مارکیٹس، شمالی لاہور کی مارکیٹیں بھی بند کردی گیئں ۔انجمن تاجران کے تاجر قائدین اور ریٹیل سیکٹر کی تاجر برادری حکومت سے سخت نالاں ہے،انجمن تاجران خالد پرویز گروپ نے بڑے احتجاجی مظاہرے کی کال دے دی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer