ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، دو بڑے محکموں کی آپس میں ٹھن گئی

Fia and Lesco
کیپشن: electricity theft in lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)شہر میں بجلی چوروں کیخلاف ہونیوالا گرینڈ آپریشن ناکام ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے، آپریشن میں پر لیسکو کی جانب سے ایف آئی اے کو شامل نہ کرنے پر سرد جنگ شروع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو نے بجلی چوروں کو پکڑ کر خودہی مقدمات درج کروانا شروع کر دیئے جس پر شہر میں بجلی چوروں کےخلاف آپریشن پر کارکردگی دکھانے کیلئے ایف آئی اے اور لیسکو میں سرد جنگ شروع ہو گئی ہے، لیسکو افسران ایف آئی اے کیساتھ بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کرنے سے گریز کرنے لگے، بجلی چوروں کو پکڑنے کیلئے لیسکو اور ایف آئی اے پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تاکہ مشترکہ کارروائیاں کر کے چوروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے تاہم لیسکو نے بجلی چوروں کو پکڑ کر متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروانا شروع کر دیئے۔
 متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروانے پر ایف آئی اے نے ناراضگی کا اظہار کیا اور لیسکو چیف چودھری امین کو مراسلہ بھجوا دیا ہے ،مراسلے میں بتایا کہ ٹیم ہونے کے باوجود لیسکو افسران خود مقدمات درج کروا رہے ہیں، ایف آئی اے کو کیس نہیں بھجوایا جا رہا۔
 دوسری جانب لیسکو حکام کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کروایا جاتا ہے، اور مقدمہ درج کروا کر ڈی ٹیکشن بل بھی چارج کیا جاتا ہے۔