ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کر نے والوں کی شامت آ گئی

police in action
کیپشن: lock down in lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے لئے لاہور پولیس ایس اوپیزپر عملدآمد کروانے کیلئے سرگرم عمل، گزشتہ 4روز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر627 مقدمات درج کئے گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر220مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں حکومتی احکامات کا نفاذ یقینی بنا رہی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنزنے بتایا کہ شہر کے79علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے،290 پولیس افسران و اہلکار ہاٹ سپاٹ پوائنٹس پر تعینات ہیں، پولیس کے حفاظتی اقدامات شہریوں کو کورونا وباءسے بچاؤ کیلئے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس افسران و اہلکار ماسک،گلوز اور سینٹائزر سمیت حفاظتی تدابیر اختیار کریں جبکہ کاروباری حضرات حکومتی ہدایات پر عمل کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور کورونا وائرس سے محفوظ رہیں۔

 واضح رہے کہ  محکمہ صحت کی جانب سے حکومت کو پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ پنجاب میں وینٹی لیٹر پر جانے والے مریضوں کی شرح 39 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں یہ شرح 69 فیصد ہے، لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں 50 فیصد سے زائد بیڈ کورونا مریضوں سے بھر چکے ہیں جبکہ اس وقت لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں 179 وینٹی لیٹر خالی ہیں۔ 

 سرکاری رپورٹ اور اعدادوشمار کے مطابق پی کے ایل آئی میں وینٹی لیٹر 100 فیصد، سروسز ہسپتال میں 59 فیصد بھر چکے ہیں، جبکہ میو ہسپتال میں 94 فیصد وینٹی لیٹر کورونا کے مریضوں کے باعث بھر چکے ہیں۔ جناح ہسپتال کے 72 فیصد، جنرل ہسپتال کے 55 فیصد اور سر گنگا رام کے 50 فیصد وینٹی لیٹر پر کورونا وائرس کے مریض ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے، نواز شریف ٹیچنگ ہسپتال میں 89 فیصد وینٹی لیٹر کورونا کے مریضوں سے بھر چکے ہیں، یہی صورتحال شہر کے نجی ہسپتالوں کی ہے۔