کورونا وائرس، پاکستان پوسٹ کا پینشنرز کیلئے مثبت اقدام

کورونا وائرس، پاکستان پوسٹ کا پینشنرز کیلئے مثبت اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی ) کورونا وائرس کےمد نظر پاکستان پوسٹ کا پینشنرز کیلئے مثبت اقدام، فوج اور پاکستان پوسٹ کے ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن انکی دہلیز پر پہنچانا شروع کر دی۔

پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب خالد جاوید کا کہنا ہے کہ لاہور ریجن کے فوج اور پاکستان پوسٹ کے 41000 ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن گھروں تک پہنچانے کیلئے 157 ٹیمیں تشکیل دیں ہیں۔

یہ ٹیمیں پاکستان پوسٹ اور فوج کے ریٹائرڈ ملازمن کو پینشن پہنچا رہی ہیں۔ پینشن لیجانے والی ٹیموں کی حفاظت کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ محکمہ ڈاک کی جانب سے ملازمین کو سینیٹائزرز، دستانے اور ماسک فراہم کئے گئے ہیں۔

فوج اور پاکستان پوسٹ کے ریٹائرڈ ملازمین کو گھروں تک پینشن پہنچانے کا مقصد کورونا وائرس کے دوران ڈاک خانوں میں رش کم کرنا ہے۔