ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آن لائن کلاسز، چیئر مین ایچ ای سی پنجاب کی زیر صدارت کی اندرونی کہانی

آن لائن کلاسز، چیئر مین ایچ ای سی پنجاب کی زیر صدارت کی اندرونی کہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) چیئر مین ایچ ای سی پنجاب کی زیر صدارت صوبہ بھرکی جامعات کےوائس چانسلرز کا اجلاس، پروفیسر فضل احمد خالد کہتے ہیں، آن لائن تدریسی اور تربیتی نظام کے کیلئے مربوط پالیسی بنائی جائے گی۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کے زیر اہتمام ہونیوالے آن لائن اجلاس میں پروفیسر سید منصور سرور وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور، پروفیسر محمد اشرف وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن فیصل آباد، پروفیسر خالد مسعود گوندل وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ارشد احمد لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز لاہور، پروفیسر نیاز احمد اختر وائس چانسلر انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور، پروفیسر طلعت نصیر پاشاوائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، ڈاکٹر نعیم طارق ریکٹر ورچول یونیورسٹی آف پاکستان لاہور اور پروفیسر رخسانہ ڈیوڈ پرنسپل کنیئرڈ کالج فار ویمن لاہور نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین ایچ ای سی پنجاب پروفیسر فضل احمد خالد نے کہا کہ آن لائن تدریسی اور تربیتی نظام کے بارے میں مربوط پالیسی بنائی جائے گی۔ انہوں نے تمام وائس چانسلرز کو ہدایت کی کہ موجودہ حالات کے پیش نظر طلبہ کے لئے گھروں میں آن لائن لیکچرز اور ورچول تربیت کا اہتمام کیا جائے۔ وائس چانسلرز نے متعلقہ یونیورسٹیوں میں کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں بتایاگیاکہ موجودہ حالات میں فیکلٹی کے اعصابی تناؤ کے علاج کے لئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔وائس چانسلر نے تین رکنی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی پروفیسر آفتاب آصف، ڈاکٹر علی ہاشمی اور ڈاکٹر نازش عمران پرمشتمل ہے۔کمیٹی معالجین اور فیکلٹی ممبران کے عصابی تناو کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

اس سلسلے میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ ٹیلی میڈیسن میں ہیلپ ڈیسک بنا دیاگیاہے۔ہیلپ ڈیسک صبح 8 سے شام 8 بجے تک عوام الناس کو مفت مشورے دےگا۔ ہیلپ ڈیسک کا سکائپ آئی ڈی KEMU.psy@gmail.com ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer