ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چلڈرن ہسپتال، نرس کورونا کا شکار

چلڈرن ہسپتال، نرس کورونا کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)  پنجاب میں کورونا کا علاج معالجہ کرنے والے بھی اس سے محفوظ نہ رہے، چلڈرن ہسپتال کی سٹاف نرس علاج کرتے ہوئے خود کورونا وائرس کا شکار ہوگئی۔

شہر میں معالج ہی کورونا وائرس کا شکار ہونے لگے، چلڈرن ہسپتال کی چارج نرس کورونا کے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرتے مرض سے متاثر ہو گئی۔ 26 سالہ سٹاف نرس کی کورونا وائرس کی تشخیصی رپورٹ پازیٹو آگئی۔

سٹاف نرس چلڈرن اسپتال کے آئسولیشن وارڈ ڈیوٹی دے رہی تھی۔ رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد سٹاف نرس کو میو ہسپتال آئسولیشن وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا۔

واضح رہے پنجاب میں کورونا میں مبتلا ڈاکٹراور نرسز کی تعداد 7 ہوگئی۔ پانچ ڈاکٹرز، ایک پیرا میڈیکل اور نرس سٹاف کورنا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔