100 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

100 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد ) ریسکیو 1122 نے گزشتہ 30 روز میں کورونا کے 151 مشتبہ افراد کو ہسپتال منتقل کیا جن سے 100 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی.

تفصیلات کےمطابق پاکستان میں آج اب تک کورونا کے مزید 109 کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ سندھ اور کے پی میں مزید ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے, ملک بھر میں کورونا سے 25 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں  کورونا وائرس سے 9  افراد موت کے منہ چلے گئے ہیں.

لاہور میں مزید دو  افراد میں  کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی  ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد130 ہوگئی،  ملک میں سب سے زیادہ کیسز  پنجاب میں سامنے آئے ہیں، پنجاب میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 658 تک پہنچ گئی، تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں، مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

مختلف ادارے جہاں اس لاعلاج مرض کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں ریسکیو1122کا کرادا اہمیت کا حامل ہے,کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی ہسپتال منتقلی میں ریسکیو 1122 پیش پیش ہے,اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122 نے گزشتہ 30 روز میں 151 افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا, ریسکیو کے ذریعے ہسپتال منتقل ہونیوالے 100 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ۔

ریسکیو 1122 نے کورونا مشتبہ مریضوں کو مخصوص ایمبولینس کے ذریعے ہسپتالوں میں منتقل کیا, مشتبہ مریضوں کی منتقلی کیلئے ریسکیورز کو خصوصی تربیت اور سامان مہیا کیا گیا ہے, ریسکیو 1122 نے 29 مارچ کو سب سے زیادہ 22 افراد کو ایک ہی روز ہسپتال منتقل کیا, ہسپتال منتقل ہونیوالوں میں 118 مرد جبکہ 33 خواتین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عالمی سطح پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی جس کے بعد ہر ملک کی جانب سے  کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، پنجاب حکومت  کی جانب سے  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاہور سمیت صوبے بھر  میں 14 روز کیلئے لاک ڈاؤن کردیا گیا.

آج لاک ڈاؤ ن کاآٹھواں روز ہے ، پنجاب کی مارکیٹیں، پلازے، سینما گھر،  شادی  ہالز تعلیمی ادارے سب بند ہیں، ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے، لوگ گھروں میں محصور ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer